Single Blog Title

This is a single blog caption

کوٹ مومن میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیے دورہ

چئیرمین ریڈ پاکستان اور صدر ریڈ پاکستان کا کوٹ مومن میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیے دورہ:
26.06.2021:  فرخ ڈال اور سیدہ فاطمہ گیلانی نے کوٹ مومن میں ریڈ پاکستان لائبریری کے قیام کے لیے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن جناب حافظ عبدالمنان بیگ اور دیگر معززین علاقہ بشمول جناب محمد کاشف اقبال، چیف آفیسر میونسیپل کمیٹی سید نوید حیدر اور دیگر اصحاب سے ملاقات کی۔
اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے بتایا کہ اس پراجیکٹ سے تحصیل کی چار لاکھ سے زائد آبادی جبکہ کوٹ مومن شہر کی چالیس ہزار سے زائد آبادی مستفیض ہو گی۔ اس وقت پوری تحصیل میں کوئی لائبریری نہ ہے۔
لائبریری شہر کے وسطی اور اہم ترین مقام پر قائم کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین ریڈ پاکستان نے اس بابت محترمہ فاطمہ گیلانی اور جناب محمد کاشف کی کاوشوں کو سراہا اور لائبریری کے قیام کو تحصیل کی ترقی کی طرف اہم سنگ میل قرار دیا۔

Leave a Reply